Select Menu

اہم خبریں

clean-5

فیسبک

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

کومینٹ

» »Unlabelled » My Longest Ghazal Mohabbat Barishon C Hai

Here iS My LongeSt Ghazal
غزل
محبت بارشوں سی ہے،
کبھی آباد کرتی ہے
کبھی بربادکرتی ہے
محبت روز اک تازہ ستم ایجاد کرتی ہے،
محبت دل میں اک ننھے سے پودے سا جنم لے کر
جگر کے خون سے اس پیڑ کو پرواں چڑھاتی ہے
محبت کا ستم دیکھو!
یہ جس گھر میں پنپتی ہے
اسی کا خون پیتی ہے
اسی کا ماس کھاتی ہے
محبت بارشوں سی ہے،
مگر بنجر بھی کرتی ہے
کہ جیسے خشک موسم میں
زمیں پر مینہ نہ برسے تو
زمینیں سوکھ جاتی ہیں
اسی طرح ہجر میں بھی
جدائی ٹھہر جائے تو
محبت آ نہ پائے تو
امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں
محبت پھر محبت ہے
اسے بارش سے کیا لینا
کہ بارش دیر کر کہ بھی
کبھی تو لوٹ آتی ہے
محبت تو محبت ہے
کہاں سے لوٹ آئے گی؟
اگر اب لوٹ بھی آئے
مجھے مردہ ہی پائے گی
کہ بارش کے برسنے پر
زمیں پھر جاگ جائے گی
محبت لوٹ بھی آئے
تو کس کے پاس جائے گی؟
یہ کس کا خون پیئے گی پھر؟
یہ کس کا ماس کھائے گی؟
جو اس نے بیج بویا تھا
اسے نہ ڈھونڈ پائے گی،
محبت لوٹ آئے تو!
اسے اتنا بتا دینا
تمھیں اک شخص خوش فہمی میں بارش مان بیٹھا تھا
تمھاری آس میں ہاتھوں میں لے کر جان بیٹھا تھا
مگر افسوس کہ تم دیر سے آئی ہو اور وہ شخص
تمھاری یاد میں پاگل ہوا تھا ،پھرتا رہتا تھا
تمھارا نام لے لے کر سبھی سے اتنا کہتا تھا
محبت تو محبت ہے،
اسے بارش سے کیا لینا؟
اسے بارش نہیں کہنا
مجھے اس سنگ نہیں رہنا
اسے بارش نہیں کہنا۔۔۔
قاسم صدیق نادم

پاک اردو ٹیوب Qasim Siddique

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں